دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالے میں درگیش پاٹھک کو ای ڈی کا سمن

نئی دہلی، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے چند دنوں بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) کے سینئر لیڈر اور قومی راجدھانی کے راجندر نگر سے ایم ایل اے درگیش پاٹھک کو ایکسائز پالیسی میں مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملے میں سمن جاری کیا اے اے پی لیڈر آتشی کے الزام کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) لوک سبھا انتخابات سے قبل مسٹر پاٹھک اور ان سمیت چار اور لیڈروں کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

محترمہ آتشی نے پہلے کہا تھا کہ رام لیلا میدان میں پارٹی کی ریلی کے بعد بی جے پی خوفزدہ ہوگئی، انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کو احساس ہوا کہ اے اے پی کے سرکردہ چار لیڈروں کو جیل میں ڈالنا کافی نہیں ہے۔

عآپ لیڈر نے کہا، “سرکردہ لیڈروں میں اروند کیجریوال، منیش سسودیا اور ستیندر جین پہلے ہی جیل میں ہیں اور اب وہ مجھے (آتشی)، سوربھ بھاردواج، راگھو چڈھا اور درگیش سمیت چار لیڈروں کو گرفتار کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

محترمہ آتشی نے دعویٰ کیا تھا، “بی جے پی کی طرف سے میرے ایک قریبی دوست نے مجھ سے رابطہ کیا اور مجھ سے بی جے پی میں شامل ہونے کو کہا، ورنہ اگلے ایک ماہ کے اندر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میرے گھر پر چھاپہ مارے گی اور مجھے گرفتار کر لیا جائے گا”۔

یو این آئی۔ م ش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں