سڑک حادثے میں تین لوگوں کی موت ،دس زخمی

ساگر، مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے دیوری تھانہ علاقے میں راجولا تیراہے کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے آٹو میں سوار تین افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔

پولس ذرائع کے مطابق ساگر کے باندری کے کھریا گاؤں سے برمان گھاٹ جانے والے آٹو میں سوار لوگ حادثہ کا شکار ہوگئے ۔ اس حادثے میں وشوناتھ یادو اور اودھ رانی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دوران 60 سالہ ہری سنگھ ساکن ہنومت پہاڑی، جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ضلع اسپتال ریفر کیا گیا تھا، کی موت ہوگئی۔ دس دیگر زخمیوں کو علاج کے لیے دیوری کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں