نئی دہلی، آج 29 ویں رمضان المبارک بروز منگل ملک میں شوال المکرم کا چاند نہيں نظر آیا، جس کے بعد مختلف تنظیموں اور ملی اداروں نے اعلان کیا کہ کل 30 واں روزہ ہوگا اور عید الفطر جمعرات کے روز ہوگی۔
شاہی جامع مسجد دہلی کی مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کی طرف سے ایک پریس بیان میں کہا گیا کہ منگل کے روز شوال المکرم کا چاند نظر نہيں آیا، اس لیے عید الفطر جمعرات کے روز منائی جائے گی۔
اسی طرح جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی کی طرف سے جاری اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ملک بھر میں الگ الگ صوبوں کے عمائدین سے رابطے کیے گئے اور شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی۔ مگر مختلف علاقوں میں مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر نہيں آیا۔ بنا بریں یہ فیصلہ کیا گیا کہ بدھ کے روز رمضان کی 30 تاریخ ہوگی اور جعمرات کے روز عید الفطر منائی جائے گی۔
یو این آئی۔ م ش۔