مدھیہ پردیش: انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل آج سے شروع

بھوپال، مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت نو نشستوں پر ووٹنگ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل آج سے شروع ہوگا سرکاری معلومات کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل آج تیسرے مرحلے کے انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی شروع ہو جائے گا کاغذات نامزدگی 19 اپریل تک جمع کرائے جاسکتے ہیں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اگلے دن 20 اپریل کو ہوگی 22 اپریل کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہے۔

تیسرے مرحلے میں ریاست کے بھنڈ، مورینا، گوالیار، گنا، ساگر، ودیشا، بھوپال، راج گڑھ اور بیتول پارلیمانی حلقوں میں 7 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔

یواین آئی ۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں