نئی دہلی، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار اتوار کو بحریہ کے جوانوں کو بہادری، قائدانہ صلاحیتوں، پیشہ ورانہ کامیابیوں اور اعلیٰ سطح کی ممتاز خدمات کا مظاہرہ کرنے والے بحری اہلکاروں کو بہادری اور ممتاز سروس ایوارڈ پیش کریں گے۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر کمار اتوار کو آئی این ایس ہنسا، گوا میں منعقدہ نیول انویسٹیچر تقریب 2024 میں صدر دروپدی مرمو کی جانب سے ایوارڈ پیش کریں گے۔بیان کے مطابق ایوارڈز میں نو سینا میڈل (بہادری)، نو سینا میڈل (فرض کی لگن) اور وششٹ سیوا میڈل شامل ہیں۔ سی این ایس فلائٹ سیفٹی کو فروغ دینے کے لیے کیپٹن روی دھیر میموریل گولڈ میڈل اور ہتھیاروں کی بہتری اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے شعبے میں اہم تحقیق کے لیے لیفٹیننٹ وی کے جین میموریل گولڈ میڈل سے بھی نوازے گا۔ تقریب کے دوران مختلف یونٹس کو یونٹ کیٹیشن سرٹیفیکیٹس بھی دیئے جائیں گے۔ تقریب کا آغاز رسمی پریڈ سے ہوگا۔
یواین آئی۔ ظ ا