مین پوری: اترپردیش کے ضلع مین پور کے بھو گاؤں تھانہ علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک ٹرک کی ٹکر سے ٹرکٹر۔ٹرالی پلٹ گئی ۔ اس حادثے میں چار خواتین کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 24 زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق ضلع قنوج کے چھبرا مئو تھانہ علاقے کے کنور پور گاؤں باشندہ ویریندر سنگھ اپنے اہل خانہ کے ساتھ جمعہ کو اپنی بیٹی کی سسرال بیل دھارا گاؤں میں ایک تقریب میں شرکت کے لئے گئے تھے۔ ہفتہ کی صبح واپس جاتے وقت دواریکا پور گاؤں کے نزدیک ڈرائیور لائٹ صحیح کرنے لگا تبھی پیچھے سے آرہے ٹرک نے ٹرکٹر۔ٹرالی میں ٹکر مار دی۔
ٹکر سے ٹرالی پلٹ گئی۔ ٹرالی پلٹنے سے دروپدی بیوی وشنو دیال، پھولمتی بیوی اودھیش سنجا دیوی بیوی راجیش اور رما کانتی بیوی دفیدار کی موت ہوگئی جبکہ 24دیگر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
واقعہ کی جانکاری ہونے پر پولیس کے افسران موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ شدید طور سے زخمیوں سیفئی ریفر کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ولی








