امروہہ میں دو گاڑیوں کی ٹکر، چار کی موت

امروہہ: اترپردیش کے ضلع امروہہ کے حسن پور تھانہ علاقے میں دو گاڑیوں کی آمنے۔ سامنے کی ٹکر میں ایک کار پر سوار چار افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر چھ زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ حسن پور کوتوالی علاقے کے گجرولہ شاہراہ پر منوٹا پل اتوار اور پیر کی رات ارٹیگا کار اور بولیرو کے درمیان ٹکر ہوگئی۔ ارٹیگا کار میں نوادا روڈ باشندہ سلمان(18)، شاہ رخ(19) لکی چودھری(17)، شہنواز(18) زید اور دلشاد سمیت چھ یوٹیوبر سوار تھے۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ دونوں گاڑیاں بری طرح سے تباہ ہوگئیں اور کار سوار سبھی چھ افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ وہیں دوسری جانب حادثے میں بولیرو سوار چار افراد بھی زخمی ہوگئے۔ انہیں بھی علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

حادثے کے دوران اچانک ایک دیگر گاڑی ارٹیگا کار سمیت چھ افراد کو رودنتے ہوئے موقع سے گزر گئی۔ لہولہان شاہ رخ، سلمان، لکی چودھری اور شہنواز نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ ان کے دو دیگر ساتھی زید اور دلشاد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب بولیر وسوار سبھی چار افراد زخمی ہوگئے۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں