نیٹ میں گریس مارکس والے 1563 امیدواروں کے اسکور کارڈ منسوخ

نئی دہلی، میڈیکل گریجویشن کی سطح کی پڑھائی کے لئے 5 مئی کو منعقد ہونے والے قومی اہلیت کے ساتھ داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی) 2024 کے معاملے میں، مرکزی حکومت نے جمعرات کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ جن 1563 امیدواروں کو یہ گریس مارکس دیئے گئے تھے، ان کے اسکور کارڈ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ انہیں دوبارہ امتحان دینے کا متبادل بھی دیا گیا ہے جسٹس وکرم ناتھ اور سندیپ مہتہ کی بنچ نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کو اجازت دی، جس نے کہا کہ صرف 1563 امیدواروں کے لیے اس طرح کے دوبارہ امتحان کی تاریخ 13 جون کو نوٹی فائی کی جائے گی اور نتائج کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا۔

عدالت عظمیٰ نے الکھ پانڈے کی طرف سے 1563 امیدواروں کو گریس پوائنٹ دینے پر سوالات اٹھانے والی عرضی کا نپٹارا کردیا ۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں