نئی دہلی، مسلسل دوسری بار وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے والے راج ناتھ سنگھ آج بحریہ کے مشرقی بیڑے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے وشاکھاپٹنم کا دورہ پر ہوں گے۔
وزیر دفاع کے دفتر نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا ’’وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج وشاکھاپٹنم کا دورہ کریں گے۔ وہ ایسٹرن نیول کمانڈ کے بیڑے کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔
مسلسل دوسری بار وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے کے بعد، مسٹر سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ اگلے پانچ سالوں کے دوران ایک زیادہ محفوظ، خود کفیل اور خوشحال ملک کے قیام کے لیے نئے ترجیحی شعبوں کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
یو این آئی۔ این یو۔