The Vice President and Chairman of Rajya Sabha, Shri Jagdeep Dhankhar addressing the students and faculty members of National Law University at Jodhpur, in Rajasthan on September 27, 2023.

دھنکھڑ نے سرحدی حفاظت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے سرحدی حفاظت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرحد پر فوجیوں کی تعیناتی کی وجہ سے وطن کے باشندے محفوظ ماحول میں رہنے کے قابل ہیں۔

مسٹر دھنکھڑ نے جمعہ کے روز راجستھان کے جیسلمیر میں بارڈر سکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی رکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پر فوجیوں کی تعیناتی کی وجہ سے وطن کے لوگ محفوظ ماحول میں رہ پاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کی پہلی لائن کے طور پر بارڈر سکیورٹی فورس اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہی ہے۔ یہ کام انتہائی قابل تعریف ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے دراندازی، اسمگلنگ وغیرہ جرائم کے ذریعے سرحدی علاقوں میں عدم استحکام لانے کی ملک کے دشمنوں کی کوششوں کو مؤثر طریقے سے ناکام بنانے میں بی ایس ایف کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی زور دیا۔

نائب صدر جمہوریہ جیسلمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ نے کل شام جیسلمیر میں بی ایس ایف کی باولیانوالہ سرحدی چوکی کا دورہ کیا اور فوجیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے احسان مند قوم کی جانب سے شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمالیہ کی اونچی پہاڑیوں، تھر کے جھلستے صحرا، شمال مشرق کے گھنے جنگلات اور دلدل سے بھری رن میں بارڈر سکیورٹی فورس کے جوانوں کی چوکسی بے مثال ہے۔ بارڈر سکیورٹی فورس کے جوان ہر لمحہ “زندگی کے فرض” کے نعرے پر پورا اتر رہے ہیں۔

دفاعی شعبے میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی خود انحصاری کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ اب دفاعی سازوسامان برآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ملک میں طیارہ بردار بحری جہاز وکرانت بنایا گیا، ملک میں فریگیٹس بنائے گئے، تیجس بنائے گئے، میزائل بنائے گئے اور یہ اس لیے ممکن ہوا کہ آپ سرحدوں پر امن وسکون قائم رکھتے ہیں۔

یو این آئی۔ م ش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں