دہرادون، اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع سے پانچ کلومیٹر آگے سری نگر کی طرف بدری ناتھ ہائی وے پر ایک ٹیمپو ٹریولر گہری کھائی میں گرجانے سے آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔
گاڑی میں کل ملاکر 23 افراد سوار تھے۔ گاڑی نوئیڈا سے چوپتا جا رہی تھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ، ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ڈی ڈی آر ایف اور دیگر ٹیموں نے موقع پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رودرپریاگ میں ٹیمپو ٹریولر کے حادثے کی انتہائی دردناک خبر موصول ہوئی ہے۔
مقامی انتظامیہ اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیمیں راحت اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی طبی مرکز بھیجا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھگوان سے مرحوم کی روح کو سکون عطا فرمانے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دینے کی پرارتھنا کرتے ہیں۔ میں بابا کیدار سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی پرارتھنا کرتا ہوں۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1508