اوم برلا 18ویں لوک سبھا کے اسپیکر بنے

نئی دہلی، لوک سبھا میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوار اوم برلا کو 18ویں لوک سبھا کے اسپیکر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے مسٹر برلا کو لوک سبھا کا اسپیکر بنانے کی تجویز پیش کی جس کی بی جے پی لیڈر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے حمایت کی اس کے بعد اتحاد کی مختلف جماعتوں کے لیڈروں نے مسٹر برلا کواسپیکر بنانے کی تجویز کی حمایت کی۔

اپوزیشن انڈیا الائنس کی طرف سے اسپیکر کے عہدے کے لئے کانگریس لیڈر کے سریش کے نام کی تجویز پیش کی گئی جس کی مسٹرطارق انور نے حمایت کی۔

پروٹیم اسپیکر بھتری ہری مہتاب نے دونوں تجاویز کو ایوان کے سامنے رکھا اور مسٹراوم برلا کو ایوان کا اسپیکر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

بعد میں، مسٹر مودی اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو مسٹر برلا کو اسپیکر کے پوڈیم تک لے گئے اور انہوں نے 18ویں لوک سبھا کی صدارت شروع کردی۔ مسٹر برلا پچھلی لوک سبھا میں بھی ایوان کے اسپیکر تھے۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں