دہلی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی چھت گرنے سے ایک ہلاک ، چھ زخمی

نئی دہلی، قومی دارالحکومت دہلی میں جمعہ کو شدید بارش کی وجہ سے دہلی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 1 (T1) کی چھت کا ایک حصہ گر گیا، جس سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت مرلی دھر موہول نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے مرنے والے کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 3-3 لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایوی ایشن ریگولیٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کو اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیگر تمام ہوائی اڈوں کا تفصیلی ساختی معائنہ کیا جائے گا۔

دریں اثنا، حفاظتی اقدام کے طور پر ٹرمینل 1 پر پروازیں اور تمام خدمات دوپہر 2 بجے تک معطل کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمینل 1 سے چلنے والی ایئر لائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متاثرہ مسافروں کو ریفنڈ جاری کریں یا متبادل پروازیں فراہم کریں۔

ایئر لائن کمپنی انڈیگو کے مطابق ٹرمینل کو ڈھانچہ جاتی نقصان کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔ صبح 10.00 بجے سے شام 14.00 بجے کے درمیان روانہ ہونے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

یو این آئی ۔ ع خ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں