ڈاکٹر ظفرالاسلام خاں صدر،پروفیسر محمدسلیمان،مولانا جنان اصغر مولائی،مفتی عطاالرحمن قاسمی نائب صدور اور معصوم مرادآبادی جنرل سیکریٹری منتخب
نئی دہلی،آج یہاں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت (رجسٹرڈ)کے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا گیا اوکھلا کے ہوٹل ریور ویومیں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران مشاورت کے آئندہ منصوبوں کے اعلان کے ساتھ ملک کے موجودہ حالات پر بھی اظہارخیال کیا گیا مشاورت کے صدر ڈاکٹر ظفرالاسلام خاں نے اپنی نئی ٹیم کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ موجودہ دستور کے مطابق تین نائب صدور کے طور پرپروفیسر محمدسلیمان، مولانا جنان اصغر مولائی اور مفتی عطاء الرحمن قاسمی کے ناموں کااعلان کیا گیا۔ جبکہ جنرل سیکریٹری کے طورپر معصوم مرادآبادی اور ورکنگ جنرل سیکریٹری کے طورپر سیدتحسین احمد کے نام کااعلان کیا گیا۔
ان کے علاوہ محمدشمس الضحیٰ (خزانچی) ڈاکٹر جاوید احمد (سیکریٹری)اور ابرار احمد مکی (ایگزیکٹیو ممبر)چنے گئے۔ گورننگ باڈی کے ارکان کے طورپر جن سرکردہ شخصیات کا انتخاب عمل میں آیا ان کے نام ہیں فیروزخاں غازی،ڈاکٹر انوارالاسلام،شبیر احمد انصاری، بصیراحمد خاں، منظوراحمد (سابق آئی پی ایس)حافظ رشیداحمد چودھری،کمال فاروقی، مولانا جلال حیدرنقوی،محمدانوار،پروفیسرعرشی خان، ڈاکٹر سید مہرالحسن،سہیل انجم،شاہد شریف شیخ،عظمیٰ ناہید،عبدالرشید اگوان،حافظ منظورعلی خاں،پروفیسر اخترالواسع،مولانا سفیان قاسمی، قاضی زین الساجدین، عامر ادریسی اور ڈاکٹر کوثر عثمان شامل ہیں۔
یہ انتخاب آئندہ دو سالہ میقات کے لئے عمل میں آیا ہے۔
یواین آئی۔ایف اے