نئی دہلی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے جمعرات کو ٹیلی فون پر بات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کا جائزہ لیا مسٹر سنگھ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا ’’آسٹریلوی وزیر دفاع رچرڈ مارلس سے بات کی۔ ہم نے دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق متعدد امور کا جائزہ لیا۔ ہندوستانی بحرالکاہل میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہم ہندوستان-آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔‘‘
وزارت دفاع کے مطابق دونوں وزراء نے جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت دفاعی تعاون میں شاندار پیش رفت کو نوٹ کیا اور نومبر 2023 میں ہندوستان-آسٹریلیا کے آخری 2+2 وزارتی مذاکرات کے بعد سے تعلقات میں آنے والی رفتار کو سراہا۔ آسٹریلیا ہندوستان کو ایک اہم سیکورٹی پارٹنر کے طور پر دیکھتا ہے اس پر یقین رکھتا ہے اور یہ بات ان کی قومی دفاعی حکمت عملی کی دستاویز میں نمایاں طور پر بیان کی گئی ہے۔
مسٹر مارلس نے مسٹر سنگھ کو مسلسل دوسری مدت کے لئے وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ہندوستان میں جمہوری نظام کی تعریف کی۔ انہوں نے وزیر دفاع کو ٹیم انڈیا کے ٹی ۔ 20 ورلڈ چیمپئن بننے پر بھی مبارکباد پیش کی ۔
یو این آئی ۔ ع خ