کیجریوال کی ضمانت کی عرضی پر سی بی آئی کو ہائی کورٹ کا نوٹس

نئی دہلی، دہلی ہائی کورٹ نے مبینہ ایکسائز پالیسی گھپلہ معاملے میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ضمانت کی درخواست پر جمعہ کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو نوٹس جاری کیا۔

جسٹس نینا بنسل کرشنا کی سنگل بنچ نے دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد سی بی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتہ کے اندر اپنا موقف پیش کرنے کی ہدایت دی۔

سنگل بنچ نے اس معاملے میں اگلی سماعت کے لیے 17 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اسی دن، کیجریوال کی گرفتاری اور انہیں سی بی آئی کی حراست میں سونپنے کی خصوصی عدالت کو چیلنج کرنے والی ان کی درخواست پر بھی سماعت ہونی ہے ۔ اس معاملے میں، ملزم کی درخواست پر، بنچ نے 2 جولائی کو مرکزی تفتیشی ایجنسی کو نوٹس جاری کرکے معاملے کو 17 جولائی کے لئےدرج رجسٹر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعلی کیجریوال کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے سنگل بنچ نے یہ بھی کہا کہ درخواست گزار نے سی بی آئی کے اس معاملے میں پہلے نچلی عدالت سے رجوع کرنے کے بجائے ہائی کورٹ سے رجوع کیوں کیا، اس سوال پر بعد میں غور کیا جائے گا۔

مرکزی تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی نے عدالتی حراست میں بند مسٹر کیجریوال سے عدالت کی اجازت سے 25 جون کو تہاڑ جیل میں پوچھ گچھ کی اور اگلے دن 26 جون کو انہیں گرفتار کر لیا، جب کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایکسائز پالیسی سے متعلقہ مبینہ گھپلے سے جڑے منی لانڈنرنگ معاملے میں انہیں 21 مارچ کومیں گرفتار کیا تھا۔

دونوں معاملات میں ملزم وزیر اعلیٰ عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

اپنی عرضی میں مسٹر کیجریوال نے ضمانت کی عرضی سے قبل اپنی گرفتاری کے علاوہ عدالت کے مرکزی تفتیشی ایجنسی کو انہیں عدالتی تحویل میں دینے کے حکم کے ساتھ ہی گرفتاری کو جائز بتانے کے تبصرے پر اپنی عرضی میں سوال کیا ہے۔

سی بی آئی نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے معاملے میں مارچ سے عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند ملزم وزیراعلی کیجریوال کو 26 جون کو گرفتار کیا تھا۔خصوصی عدالت نے اسی دن سی بی آئی کی درخواست پر انہیں اس مرکزی جانچ ایجنسی کی تین دنوں کی حراست میں بھیج دیا تھا۔ حراست کی مدت ختم ہونے کے بعد خصوصی عدالت نے ہفتہ 29 جون کو انہیں 12 جولائی تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

راؤز ایونیو میں واقع تعطیلات کی خصوصی جج سنینا شرما نے یہ حکم اس وقت دیا جب سی بی آئی نے کیجریوال کی حراست میں توسیع نہ کرنے اور انہیں 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیجنے کی درخواست کی۔

سی بی آئی نے تب خصوصی عدالت میں دلیل دی تھی کہ کیجریوال ایک بااثر سیاست دان ہیں۔ وہ حراست میں نہ رہنے پر ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور گواہوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

راوز ایونیو میں واقع تعطیلات کے خصوصی جج امیتابھ راوت کی عدالت نے 26 جون کو مسٹر کیجریوال کو سی بی آئی کی تین دنوں کی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

اس سے پہلے، خصوصی عدالت نے 20 جون کو کیجریوال کو ضمانت دی تھی، اس ضمانت کے حکم پر، دہلی ہائی کورٹ نے ای ڈی کی عرضی پر 21 جون کو عبوری روک اور 25 جون کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں