مزدوروں کا حق انہیں دلاکر رہوں گا: راہل

نئی دہلی، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ انہوں نے مزدوروں کی زندگی کا قریب سے مشاہدہ کرنے کی کوشش کی ہے اور انہیں پتہ چلا ہے کہ ملک میں محنت کشوں کو عزت نہیں مل رہی ہے اور وہ انہیں یہ حق دلا کر رہیں گے۔

مسٹر گاندھی نے حال ہی میں دہلی میں کارکنوں سے مل کر ان کے مسائل سنے اور ان کے حالات کا جائزہ لیا۔

مسٹر گاندھی نے کہا، ’’نریندر مودی حکومت میں، ’ہندوستان بنانے والوں‘ کو خوفناک مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مزدور ایک دن کی کمائی سے چار چار دن تک اپنا گھر چلانے پر مجبور ہیں۔ بچت کے نام پر ایک پائی نہیں اور سود ادا کرنے کی فکر میں وہ پیٹ کاٹ کر اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، ’’گرو تیگ بہادر نگر میں ریہڑی-پٹری اور یومیہ اجرت والے مزدوروں سے مل کر ان کی زندگی کی جدوجہد کو قریب سے جاننے کا موقع ملا۔ جو ‘مستقبل کا ہندوستان’ بنا رہے ہیں، ان کے اپنے خاندان کا مستقبل ہی خطرے میں ہے۔ ہندوستان کے محنت کش کارکنوں کو ان کے مکمل حقوق، تحفظ اور احترام دلا کر رہوں گا – یہ میرا عزم ہے۔‘‘

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں