امیٹھی:سڑک حادثے میں 5 کی موت، 12زخمی

امیٹھی: اترپردیش کے ضلع امیٹھی کے شکل علاقے میں منگل کی علی الصبح ایک سڑک حادثے میں پانچ مسافروں کی موت ہوگئی جبکہ 12 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پوروانچل ایکسپریس وے پر سنگ میل نمبر 68.8 کے نزدیک منگل کی صبح تقریبا تین بجے یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دہلی سے سیوان کی طرف جارہی بس ایک نامعلوم گاڑی سے پیچھے سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں بس کا بایاں حصہ تباہ ہوگیا۔

اس دوران بس میں بیٹھے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے زخمیوں کو فورا علاج کے لئے سی ایچ سی میں داخل کرایا جس میں 11افراد کا علاج سی ایچ سی بازار شکل میں چل رہا ہے۔ ایک دیگر کو ضلع اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ مہلوکین کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

یواین آئی۔ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں