نرمداپورم، مدھیہ پردیش کے نرمدا پورم ضلع کے پپریا تھانہ علاقے میں شادی کی تقریب سے واپس آرہی ایک جیپ درخت سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے اس میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ جیپ میں کل 11 افراد سوار تھے پولیس ذرائع کے مطابق جیپ میں سوار تمام نوجوان اپنے ایک دوست کی شادی میں ساڑیہ گئے تھے۔ وہاں سے واپسی پر ساڑیہ شاہراہ پر کل تاخیر شب ان کی جیپ بے قابو ہوکر ایک درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں پانچ نوجوان کی موت اور چھ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے کچھ کو پپریا اور کچھ کو نرمداپورم ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
مرنے والوں میں سے دو کی شناخت امن (21) اور مینک چورسیا (22) سوویت راجپوت (20)، پردومئے اگروال (22) اور شریانش (23) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس ان کی شناخت میں مصروف ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔