چار ممالک کے سفیروں نے اپنی اسناد صدر کے حوالے کیں

نئی دہلی، چار ممالک جنوبی سوڈان، زمبابوے، اسپین اور ارجنٹینا کے سفیروں نے جمعرات کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو اپنی اسناد پیش کیں ان سفیروں نے راشٹرپتی بھون میں ایک رسمی پروگرام میں صدر جمہوریہ کو اپنی اسناد پیش کیں جن لوگوں نے صدر کو اپنی دستاویزات پیش کیں ان میں جنوبی سوڈان کی سفیر لومومبا میکلیلے نیاجوک، زمبابوے کی سفیر محترمہ اسٹیلا نکومو، اسپین کے سفیر جوآن انٹونیو مار پوجول اور جمہوریہ ارجنٹائن کے سفیر ماریانو آگسٹین کزینو شامل تھے۔

یو این آئی ، م ع۔ 1625

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں