امرواڑہ میں ووٹوں کی گنتی سنیچر کے روزہوگی

چھندواڑہ، مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع کے امرواڑہ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی سنیچر کے روز ہوگی۔

اس اسمبلی سیٹ پر بدھ کے روزووٹنگ ہوئی تھی جس میں تقریباً 78.71 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔

اس شیڈولڈ ٹرائب ریزرو اسمبلی حلقہ میں اصل مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کملیش شاہ اور کانگریس کے دھیرن شاہ کے درمیان ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں مسٹر کملیش شاہ نے یہاں سے کانگریس امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی تھی لیکن لوک سبھا انتخابات کے دوران انہوں نے کانگریس سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس کے بعد انہوں نے اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا جس کی وجہ سے یہاں ضمنی انتخاب ہوا۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں