نئی دہلی، ہندوستان کے کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل جی 7 ممالک کے وزرائے تجارت کے اجلاس کے رابطہ پروگرام میں 16 سے 17 جولائی تک اٹلی کے دورے پر ہوں گے۔
یہ کانفرنس وہاں ریگیو کیلابریا میں ہونے جارہا ہے۔
قبل ازیں 14-15 جولائی کو مسٹرگوئل سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے اور وہاں کے عہدیداروں سے یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن (ای ایف ٹی اے) اور تجارتی و اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (ٹی ای پی اے) کے نفاذ نیزسوئٹزرلینڈ کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات میں توسیع پر وہاں کے حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔
وزارت تجارت کی ہفتہ کو جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، مسٹر گوئل جی 7 ممالک کے وزرائے تجارت اور کنیکٹیویٹی پروگرام کے لیے مدعو دیگر ممالک کے وزراء کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ ان میٹنگوں میں وزیر تجارت کی شرکت سے عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کی شراکت داری کے تئیں ہندوستان کے عزم کو تقویت ملے گی۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ریگیو کلابریا میں جی7 تجارتی وزراء کی میٹنگ کی رابطہ کانفرنس میں، مسٹر گوئل عالمی تجارت اور سپلائی چین کی لچک کے لیے ہندوستان کے وژن کو بیان کریں گے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے اورغیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ملک میں کی گئیں اہم اصلاحات اوراقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔
ریلیز میں، مسٹرگوئل سوئٹزرلینڈ کے تجارت اور سرمایہ کاری کے محکمے کے اپنے ہم منصب عہدیداروں کے ساتھ (ای ایف ٹی اے) کے ذریعہ کی گئی 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدوں کے جامع منصوبے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس دورے کا مقصد ہندوستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان دو طرفہ اقتصادی اور جامع شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا، گہرے اقتصادی تعلقات اور باہمی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
ہندوستان دنیا کی 5ویں بڑی معیشت ہے۔ ملک اپنی مارکیٹ پر مبنی اصلاحات، ہنر مند افرادی قوت اور اسٹریٹجک محل وقوع کے ساتھ عالمی کمپنیوں کے لیے تیزی سے سازگار ماحول پیدا کر رہا ہے۔
یواین آئی۔الف الف