چھتیس گڑھ میں پک اپ الٹنے سے تین مزدوروں کی موت

سارن گڑھ-بلائی گڑھچھتیس گڑھ کے سارن گڑھ-بلائی گڑھ ضلع میں منگل کی صبح ایک پک اپ الٹنے سے تین مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ سارن گڑھ کے برمکیلا علاقے کے جنگل روڈ پر مزدوروں سے بھری پک اپ الٹ گئی۔ تمام مزدوروں کا تعلق خیرجھٹی گاؤں سے بتایا جاتا ہے۔ یہ لوگ مزدوری کے لیے سارن گڑھ جا رہے تھے۔ حادثے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔
حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں