میرے تبصرے پر بی جے پی جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہی ہے: راہل

نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے آج کہا کہ امریکہ میں سکھ برادری کے بارے میں انہوں نے جو کہا ہے اس میں سچائی ہے، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اس کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈی کر رہی ہے۔

مسٹر گاندھی نے آج یہاں سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ کثرت میں وحدت ہندوستان کی شناخت ہے اور جو کچھ انہوں نے امریکہ میں کہا وہ سچ ہے کیونکہ ہر شخص کو اپنے مذہب پر آزادی سے عمل کرنے کا حق ہے۔

انہوں نے کہا “بی جے پی امریکہ میں میرے ریمارکس کے بارے میں جھوٹ پھیلا رہی ہے۔ میں ملک وبیرون ملک ہر سکھ بھائی بہن سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا میں نے جو کہا ہے اس میں کچھ غلط ہے؟ کیا ہندوستان کو ایسا ملک نہیں بننا چاہئے؟ جہاں ہر سکھ اور ہر ہندوستانی بغیر کسی خوف کے اپنے مذہب پر آزادی سے عمل کر سکے ؟

مسٹر گاندھی نے کہا “ہمیشہ کی طرح بی جے پی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے۔ وہ مجھے خاموش کرنے کے لئے بے چین ہیں کیونکہ وہ سچائی کو برداشت نہیں کر سکتے۔ لیکن میں ہمیشہ ان اقدار کے لئے بات کروں گا جو ہندوستان کی شناخت ہے : تنوع میں ہمارا اتحاد، مساوات اور محبت۔ ”

یو این آئی ۔ ع خ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں