نئی دہلی، کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے کو ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا ہے، اس لیے وہ آج ہریانہ میں ہونے والی دو ریلیوں سے خطاب نہیں کریں گے۔
کانگریس صدر کے دفتر کے ذرائع کے مطابق مسٹر کھڑگے پیر کو ہریانہ میں دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کرنے والے تھے لیکن صحت کے معمولی مسائل کی وجہ سے انہیں ریلی میں نہ جانے اور آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مسٹر کھڑگے کی غیر موجودگی میں ہریانہ کی دونوں انتخابی ریلیوں کو ریاستی سطح کے کانگریسی لیڈران خطاب کریں گے۔
مسٹر کھڑگے کے انتخابی ریلی کے پروگرام کے ملتوی ہونے کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں کہ ہریانہ کانگریس میں گروپ بندی سے ناراض مسٹر کھڑگے ریلی میں نہیں جا رہے ہیں۔
یو این آئی ۔ ع خ