نئی دہلی، سپریم کورٹ نے پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں غیر مقیم ہندوستانیوں (این آر آئی) کے داخلے کے لیے ریزرویشن کی شرائط میں ترمیم کرنے والی ریاستی حکومت کے نوٹیفکیشن کو منسوخ کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ اس کو چیلنج کرنے والی تین درخواستیں آج مسترد کر دی گئیں۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے نظرثانی شدہ شرائط کو ‘دھوکہ دہی’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کے طبی تعلیمی نظام کا معیار گر جائے گا۔
پنجاب حکومت نے 20 اگست کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے این آر آئی ریزرویشن کا دائرہ وسیع کیا تھا، جس سے این آر آئیز کے قریبی رشتہ داروں کے لیے ریزرویشن کے ذریعے میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینا آسان ہو گیا تھا۔
اس نوٹیفکیشن کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے 11 ستمبر کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا تھا کہ یہ ‘مبینہ طور پر غیر معقول’ ہے۔
ہائی کورٹ کے اس حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔
عدالت عظمیٰ کی بنچ نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا “ہمیں اب اس این آر آئی سسٹم کو روکنا چاہیے! یہ مکمل طور پر فراڈ ہے۔ ہم اپنے تعلیمی نظام کے ساتھ کر رہے ہیں! ججوں کو معلوم ہے کہ انہیں کس سے نمٹنا ہے۔ ہائیکورٹ نے اس معاملے کو اچھی طرح نپٹایا ہے۔ ”
یو این آئی ۔ ع خ