آٹو اور ٹرک کے ٹکراجانے سے 6 افراد کی موت، 3 زخمی

دموہ، مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع میں کٹنی ہائی وے پر آج دوپہر ایک ٹرک نے ایک تھری وہیلر (آٹو) کو کچل دیا، جس سے چھ لوگوں کی موت اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے دیہات تھانہ علاقہ کے سمنا گاؤں کے نزدیک ایک ٹرک نے آٹو کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں چھ افراد ہلاک اور تین شدید طورپر زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو اسپتال لے جانے کے لیے دموہ سے جبل پور تک ایک راہداری بھی بنائی گئی۔ اس کے بعد کرین کی مدد سے آٹو کو ٹرک کے نیچے سے نکالا گیا۔ زخمیوں کو ایمبولینس سے علاج کے لیے جبل پور میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا۔ اسپتال میں ڈاکٹروں نے چھ افراد کو مردہ قرار دے دیا ہے جب کہ تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مرنے والوں اور زخمیوں کی شناخت کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ آٹو ڈرائیور کی شناخت آلوک گپتا کے طور پر ہوئی ہے۔

اس معاملے میں پولیس نے چھتر پور ضلع کے بکسواہا کے رہنے والے ٹرک ڈرائیور نیرج سنگھ لودھی (22) کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یو این آئی۔ م ع۔ 1820

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں