سپریم کورٹ نے تمل ناڈو کے سابق وزیر وی سینتھل بالاجی کو دی ضمانت

نئی دہلی، سپریم کورٹ نے محکمہ ٹرانسپورٹ میں ملازمین کی تقرری میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں تمل ناڈو کے سابق وزیر وی سینتھل بالاجی کی ضمانت کی عرضی جمعرات کو مشروط طور پر منظور کر لی۔

جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح کی بنچ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور عرضی گزار کے دلائل کو تفصیل سے سننے کے بعد سابق وزیر کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

سپریم کورٹ نے 12 اگست کو کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
بنچ نے بالاجی کی عرضی کو ایک بنیاد کے طور پر ٹرائل شروع کرنے میں تاخیر پر غور کرتے ہوئے قبول کیا۔

مدراس ہائی کورٹ نے 28 فروری کو اور اس سے پہلے سیشن کورٹ نے بالاجی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ ہائی کورٹ سے راحت نہ ملنے پر انہوں نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا۔

دراوڑ منیترا کزگم لیڈر بالاجی کو ای ڈی نے 14 جون 2023 کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ ان کے خلاف تمل ناڈو ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ میں بس کنڈکٹرز، ڈرائیوروں اور جونیئر انجینئروں کی تقرری میں مبینہ بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔ ای ڈی نے اس سے متعلق منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا تھا۔ یہ بے ضابطگیاں مبینہ طور پر 2011 سے 2015 کے دوران وزیر ٹرانسپورٹ کے طور پر ان کے دور سے متعلق ہیں۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں