ہندوستان نے کیلیفورنیا میں سوامی نارائن مندر پرحملے کی مذمت کی

نئی دہلی، ہندوستان نے کیلیفورنیا کے سیکرامنٹو میں شری سوامی نارائن مندر میں منگل کی رات ہوئے حملے اور توڑ پھوڑ کی مذمت کی ہے اور مقامی انتظامیہ سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سان فرانسسکو میں ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہندوستانی قونصلیٹ جنرل کیلیفورنیا کے سیکرامنٹو میں واقع شری سوامی نارائن مندر میں 24 ستمبر کی رات کو ہونے والے حملے، توڑ پھوڑ اور بربریت کی سخت مذمت کرتا ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ قونصلیٹ جنرل نے یہ معاملہ مقامی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے اورذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں