نئی دہلی، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ہفتہ کو ایک روزہ دورہ پر تلنگانہ جائیں گی صد جمہوریہ کے سیکریٹریٹ نے آج بتایا کہ محترمہ مرمو اپنے ایک روزہ قیام کے دوران حیدرآباد میں نلسار لاء یونیورسٹی کے 21ویں کانووکیشن میں شرکت کریں گی وہ راشٹرپتی نیلم، سکندرآباد میں فیسٹیول آف انڈین آرٹس 2024 کا بھی افتتاح کریں گی۔ آٹھ روزہ آرٹس فیسٹیول میں اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ کے فن، ثقافت، دستکاری اور پکوان کے انواع و اقسام کی نمائش کی جائے گی
یو این آئی ۔ ع خ