نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے بالی ووڈ کے تجربہ کار اداکار متھن چکرورتی کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دیئے جانے پر مبارکباد دی ہے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ 8 اکتوبر 2024 کو 70 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کے دوران متھن چکرورتی کو دیا جائے گا مرکزی وزیر اشونی وشنو نے متھن چکرورتی کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے مرکزی وزیر نے نے ایکس پر لکھا، متھن دانے سنیما کے سفرمیں ہر نسل کو متاثر کیا ہے۔ یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہوں کہ دادا صاحب پھالکے سلیکشن جیوری نے متھن چکرورتی کو انڈین سنیما میں ان کی اہم شراکت کے لیے اعزاز سے سرفراز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے متھن چکرورتی کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ مسٹر مودی نے ایکس پر کہا، مجھے خوشی ہے کہ متھن چکرورتی جی کو ہندوستانی سنیما میں ان کی منفرد شراکت کے اعتراف میں باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ وہ ایک ثقافتی آئیکن ہیں، جو اپنی ورسٹائل پرفارمنس کے لیے نسل در نسل سراہے جاتے ہیں۔ انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات۔
یو این آئی۔ این یو۔