معاشی اور سماجی ترقی کے لیے قانون کی حکمرانی ضروری : مرمو

نئی دہلی، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ ملک میں صرف قانون کی حکمرانی سے ہی ممکن ہے ۔ معاشی اور سماجی ترقی اور قانون کی حکمرانی کی بحالی میں پولیس سروس کا اہم کردار ہے۔

انڈین پولیس سروس کے پروبیشنرز کے ایک گروپ نے آج یہاں راشٹرپتی بھون میں محترمہ مرمو سے ملاقات کی۔

پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ آل انڈیا سروسز میں انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کی اپنی اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان نہ صرف حکمرانی کی بنیاد ہے بلکہ یہ ایک جدید ریاست کی بنیاد بھی ہے۔ آسان الفاظ میں یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ بہت سی جگہوں اور بہت سے حالات میں وہ ساتھی شہریوں کے لیے حکومت کا چہرہ ہوں گے اور ریاست کی انتظامی مشینری کے ساتھ ان کا پہلا انٹرفیس ہوں گے ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ چونکہ آنے والے برسوں میں ہندوستان نئی ​​بلندیوں کو چھونے کا ارادہ رکھتا ہے، ایسے میں پولیس افسران کا کردار اور بھی اہم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی اور سماجی ترقی اسی وقت ممکن ہے جہاں قانون کی حکمرانی برقرار ہو۔ امن و امان برقرار رکھنے، انصاف کو یقینی بنانے اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی ایک بے معنی لفظ بن جاتی ہے۔

محترمہ مرمو نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ حالیہ برسوں میں انڈین پولیس سروس میں خواتین افسران کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بڑھتی ہوئی تعداد پولیسنگ کے مجموعی کردار کو بہتر بنا سکتی ہے، پولیس اور کمیونٹی تعلقات کو بہتر بنا سکتی ہے جو قوم کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ امن و امان کی بحالی، جرائم کی روک تھام اور سراغ لگانے کے ساتھ ساتھ پولیسنگ کے دیگر پہلوؤں کے حوالے سے ٹیکنالوجی میں ہونے والی ترقی سے فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ تاہم، دوسرا پہلو یہ ہے کہ مجرموں اور دہشت گردوں نے بھی ٹیکنالوجی کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔ جب دنیا بھر میں سائبر کرائم اور سائبر جنگیں بڑھ رہی ہیں، تو آئی پی ایس افسران سے توقع کی جائے گی کہ وہ ٹکنیک سے بخوبی واقف ہوں گے اور مجرموں سے ایک قدم آگے رہیں گے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آئی پی ایس افسران کی بڑی ذمہ داریاں بعض اوقات بہت دباؤ کا شکار ہو سکتی ہیں۔ اس لیے انہیں یوگا، پرانائم اور آرام کو اپنے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنانا چاہیے۔ انہوں نے انہیں یہ بھی یاد رکھنے کا مشورہ دیا کہ ‘آئی پی ایس’ میں ‘ ایس ‘ کا مطلب خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اولین نعرہ ملک اور اس کے شہریوں کی خدمت کرنا ہے۔

یو این آئی ۔ ع خ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں