نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے سوشل میڈيا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “تمام ہم وطنوں کی طرف سے، ہم قابل صد احترام بابائے قوم کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سچائی، ہم آہنگی اور مساوات پر مبنی ان کی زندگی اور نظریات ہمیشہ اہل وطن کے لیے مشعل راہ رہیں گے”۔
دوسری پوسٹ میں، مسٹر مودی نے کہا، “سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی ملک کے سپاہیوں، کسانوں اور عزت نفس کے لیے وقف کر دی تھی۔”
یو این آئی۔ م ش۔