توہین رسالت کے مرتکب یتی نرسمہا نند کو فورا گرفتار کر بھیا جائے جیل : ڈاکٹر ایوب سرجن

پرتاپ گڑھ، پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے یتی نرسمہانند سرسوتی کے ذریعہ پیغمبر اسلام کی شان میں کی گئی گستاخی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے گستاخ رسول کو گرفتار کر سخت سے سخت سزا دی جائے ،تاکہ پھر کوئی ایسی حرکت نہ کر سکے سوشل میڈیا پر وائرل یتی نرسمہا نند کے بیان سے مسلمانوں میں مزید غم و غصہ ہے ۔حکومت ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے برعکس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔امت مسلمہ آخری نبی کی شان میں گستاخی کو کبھی برداشت نہیں کر سکتی ہے ،ایسے توہین رسالت کے مرتکب شیطان کو فورا گرفتار کر جیل بھیجا جائے ۔انہوں نے توہین رسالت کے ردعمل میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ مسلمان فکری و نظری پہلو میں پیغمبر اسلام کو اپنا سب سے بڑا محسن و رہبر تسلیم کر ان کی اعلیٰ درجے کی تعظیم کرتے ہیں ،اور ان کے لئے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہیں ،اور اگر ان کی عزت و ناموس پر کوئی بدبخت ملعون حملہ آور ہو تو اس کا دندان شکن جواب دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہر جگہ مسلم آبادی کے خلاف نفرت حسد اور پرانی دشمنی جیسا نظارہ دکھائی دے رہا ہے ۔ملک کی فسطائی طاقتین اسلام و آخری نبی کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال کر ملک میں افرہ تفری کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے والی نام نہاد سیکولر پارٹیاں بھی یتی نرسمہانند سرسوتی جیسے شیطانوں سے خوف کھاتی ہیں ،اور اس کے خلاف لب کشائی سے بھی پرہیز کرتی نظر آتی ہیں ۔یتی نرسمہانند جیسے شیطان مسلم دشمنی میں ملک کا امن چین تباہ و برباد کرنے پر بضد ہیں .یتی نرسمہا نند ملک میں فساد پھیلانا چاہتا ہے ،مگر حکومت یتی نرسمہا نند جیسے لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کے برعکس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ ملک میں یتی نرسمہا نند جیسے متعدد شیطان گھوم رہے ،اور نفرت پھیلا رہے ہیں۔یتی نرسمہا نند پیغمبر اسلام کے خلاف گستاخانہ الفاظ استعمال کر مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ،مگر مسلمان صبر سے کام لے رہا ہے ،اور اس کو قانون و آئین پر پورا اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نرسمہانند جیسے لوگوں پر قانونی کارروائی نہیں کی جاتی تو پیس پارٹی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی ۔

یواین آئی – ع کریم خاں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں