ہریانہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹوں کی گنتی شروع

چنڈی گڑھ، ہریانہ اسمبلی کی 90 سیٹوں کے لئے ووٹوں کی گنتی منگل کی صبح 8 بجے سخت سیکورٹی کے درمیان شروع ہوگئی۔

ریاست میں انتخابات 5 اکتوبر کو ایک ہی مرحلے میں ہوئے تھے اور 101 خواتین سمیت 1031 امیدواروں کی قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) میں بند کر دی گئی تھی۔

جہاں حکمراں بی جے پی مسلسل تیسری بار اقتدار میں آنے کی کوشش کر رہی ہے وہیں کانگریس 10 سال بعد اقتدار میں واپسی کا ارادہ رکھتی ہے۔ بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی زرعی ریاست میں اگلی حکومت بنانے کے لیے پرامید ہیں، ایگزٹ پول کی پیشین گوئیوں کے مطابق سب سے پرانی پارٹی آرام سے حکومت بنانے کے لیے تیار ہے۔

وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی، سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا، سابق نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ اور پہلوان ونیش پھوگاٹ ان چند نمایاں امیدواروں میں سے ہیں جن کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آج ہوگا۔

بی جے پی اور کانگریس کے علاوہ، جن دیگر پارٹیوں نے امیدوار کھڑے کیے ہیں ان میں جننائک جنتا پارٹی-آزاد سماج پارٹی اتحاد، انڈین نیشنل لوک دل-بہوجن سماج پارٹی اتحاد اور عام آدمی پارٹی شامل ہیں۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں