بی جے پی نے مدھیہ پردیش میں ہریانہ کی جیت کا جشن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا

بھوپال، ہریانہ اسمبلی کے انتخابی نتائج سے انتہائی پرجوش بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدھیہ پردیش یونٹ نے دارالحکومت بھوپال میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ جشن منایا، جس میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور ریاستی صدر وشنودت شرما نے بھی شرکت کی۔ پارٹی کارکنوں میں جلیبی اور دیگر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

کل دیر رات بھوپال کے روشن پورہ میں پارٹی کارکنوں نے بھرپور طریقے سے جشن منایا اور آتش بازی کی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو اور ریاستی بی جے پی صدر مسٹر شرما نے جلیبی تقسیم کرکے شہریوں کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر ریاستی جنرل سکریٹری اور ایم ایل اے بھگوان داس سبنانی، رامیشور شرما سمیت پارٹی کے کئی عہدیدار موجود تھے۔

ہریانہ انتخابات میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے چار اسمبلی حلقوں میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں مہم چلائی تھی۔ ان چاروں علاقوں میں بی جے پی کے امیدوار جیتے ہیں۔ اس سے حوصلہ پاکر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ہریانہ کی جیت کارکنوں کی محنت اور راہل گاندھی کی ناکامی کی علامت ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ہریانہ اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اسمبلی حلقوں دادری، بھیوانی، توشام اور باوانی کھیڑا میں جلسوں سے خطاب کیا۔ ان اسمبلی سیٹوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

دادری اسمبلی حلقہ سے سنیل ستپال سنگوان، بھیوانی سے گھنشیام صراف، بوانی کھیڑا سے کپور سنگھ والمیکی اور توشام سے محترمہ شروتی چودھری نے کامیابی حاصل کی ہے۔

ڈاکٹر یادو نے جموں کی سامبا سیٹ سے امیدوار سرجیت سنگھ سلاتھیا کے حق میں بھی مہم چلائی تھی۔ انہوں نے بھی جیت حاصل کی ہے۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں