نئی دہلی، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آیوروید کی مصنوعات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لیے تحقیق اور سائنسی جانچ پر زور دیا جانا چاہیے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں آج آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے ساتویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ مرمو نے کہا کہ آیورویدک مصنوعات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونی چاہئیں تاکہ انہیں بغیر کسی رکاوٹ کے برآمد کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ آیوروید کے علم کی دولت کو عالمی سطح پر ثبوت پر مبنی اور سائنسی طریقہ کار کے ساتھ پہچانا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آیوروید کی مطابقت کو برقرار رکھنے کے لیے تحقیق میں سرمایہ کاری، ادویات کے معیار میں مسلسل بہتری اور آیوروید کے مطالعہ سے متعلق تعلیمی اداروں کو بااختیار بنانے پر توجہ دینا ہوگی۔ آیوروید پوری دنیا میں بڑھ رہا ہے۔ صحت مند رہنے کے لیے دماغ اور جسم دونوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔ آیوروید اور یوگا کے بارے میں جاننے کی خواہش پوری دنیا کے لوگوں کو ہندوستان کی طرف کھینچ رہی ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ آیورویدک ادویات کے اہم ذرائع جڑی بوٹیاں اور پودے ہیں۔ اس لیے آیوروید کی ترقی نہ صرف انسانوں کے لیے بلکہ جانوروں اور ماحولیات کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آیوروید پر ہمارا نسل در نسل اٹل یقین ہے۔ اس اعتماد کا فائدہ اٹھا کر کچھ لوگ بھولے بھالے لوگوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
یو این آئی ۔ ع خ