نئی دہلی، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعرات کو رتن ٹاٹا کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’وہ ایک شاندار لیڈر، دور اندیش صنعت کار اور انسان دوست شخصیت تھے، جن کی شراکت نے ہمارے معاشرے پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔‘‘
ایکس پر جاری اپنے تعزیتی پیغام میں، انہوں نے کہا کہ مسٹر ٹاٹا کی اختراع، اخلاقی کاروباری طریقوں اور سماجی ذمہ داری کے تئیں گہری وابستگی نے صنعتوں کو تبدیل کیا اور کمیونٹیز کو اوپر اٹھایا۔
انہوں نے مسٹر ٹاٹا کے کنبے، دوستوں اور ان تمام لوگوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا جن کی زندگیوں کو انہوں نے چھوا۔ ان کا شاندار ورثہ آنے والی نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ مسٹر ٹاٹا کا کل دیر رات ممبئی کے ایک اسپتال میں 86 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
یو این آئی۔ این یو۔