نئی دہلی، مرکزی وزارت داخلہ نے مرکزی وزیر اور حاجی پور سے رکن پارلیمنٹ لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے سربراہ چراغ پاسوان کی سیکورٹی میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے مسٹر پاسوان کو زیڈ زمرہ کی سیکورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اب مسٹر پاسوان کی سیکورٹی کے لیے 33 سیکورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 33 اہلکار 24 گھنٹے ان کی حفاظت پر مامور رہیں گے۔
مسٹر پاسوان کو بڑھتے ہوئے خطرے کی خبروں کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے، حالانکہ حکومت کی طرف سے ان کی سیکورٹی بڑھانے کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔
قبل ازیں مسٹر پاسوان کو ایس ایس بی سیکورٹی اہلکار سیکورٹی فراہم کر رہے تھے۔
یو این آئی ۔ ع خ