آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو کے ہاتھوں علماء کونسل آف انڈیا کی ڈائری کا اجرا

نئی دہلی آندھرا پردیش کے وزیر اعلی اور تیلگو دیشیم پارٹی کے سربراہ این چندرا بابو نائیڈو نے علماء کونسل آف انڈیا کی ڈائری کا اجرا کرتے ہوئے کہا کہ آندھرا پردیش میں تعلیم اور سماجی آہنگی میں علماء کونسل آف انڈیا کا کردار قابل ستائش ہے یہ بات انہوں نے آندھرا پردیش کے معروف عالم دین اور علماء کونسل آف انڈیا کے صدر مفتی محمد فاروق القاسمی سے کہی انہوں نے مفتی فاروق قاسمی کے ساتھ ڈائری کا اجرا کرتے ہوئے کہاکہ سماج میں تعلیم کے ساتھ سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارہ اور ایک دوسرے کی مدد کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اچھی بات ہے کہ علماء کونسل آف انڈیا اس سمت میں اچھا کام کر رہی ہے اور لوگوں کو اس ضمن میں جوڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مفتی محمدفاروق قاسمی نے ڈائری شائع کرکے ایک پیغام دینے کی کوشش کی ہے اور اور علماء کونسل کے کارناموں سے لوگوں کو روبرو کرانے کی ایک کوشش کی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ علماء کونسل آف انڈیاآندھرا پردیش میں تعلیم اور بھائی چارہ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

علماء کونسل آف انڈیا کے صدر مفتی محمد فاروق القاسمی نے کہا کہ علماء کونسل آف انڈیاآندھرا پردیش میں مسلمانوں کی تعلیم کے فروغ ، سماجی ہم آہنگی میں اضافہ کرنے اور علماء کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ علماء کونسل آف انڈیا مسلمانوں کے تعلیمی، سماجی، معاشی مسائل سے وزیر اعلی آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو کو آگاہ کراتی رہے گی۔ وقف ترمیمی بل کے سلسلے میں ہم نے وزیر اعلی سے ملاقات کرکے اس بل کے نقصانان سے آگاہ کیا تھا اور جس میں انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے ساتھ کسی طرح کی کوئی زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں