نئی دہلی کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ مہنگائی عروج پر ہے اور اس نے لوگوں کا جینا مشکل کردیا ہے، اس لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بتانا چاہئے کہ لوگوں کی بچت بڑھانے کے لئے بجٹ میں کیا کیا انتظامات کئے جارہے ہیں۔
مسٹر کھڑگے نے وزیر اعظم سے لگاتار بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بارے میں سوال کیا اور کہاکہ “مسٹر نریندر مودی جی، کیا بجٹ میں عوامی بچت کو بڑھانے کا کوئی منصوبہ ہے یا ہم عوام کو کمر توڑ مہنگائی سے پریشان کرتے رہیں گے۔”
انہوں نے کہا کہ ’’گزشتہ 6 ماہ میں روزمرہ کی اشیاء، ضروری ادویات، تیل، چائے، کافی، بسکٹ، صابن وغیرہ کی قیمتوں میں آسمان چھونے والا اضافہ ہوا ہے۔ ”
مسٹر کھڑگے نے کہاکہ “جی ایس ٹی کی غیر معقول شرحوں اور ٹیکسوں کے بوجھ سے ہر شخص تکلیف میں ہے، کھپت میں کمی آئی ہے، پورا ہندوستان معاشی سست روی سے پریشان ہے۔ نو۔نو پری بجٹ مشاورت کی کوئی اہمیت نہیں، جب آپ کا مقصد ‘مہنگائی کیسے نیچے آئے گی’ پر بحث کرنا نہیں ہے۔ بی جے پی کا کام عوام کو لوٹ کر اپنے ارب پتی دوستوں کو فائدہ پہنچانا ہے، بیدار عوام آنے والے انتخابات میں بی جے پی کو سبق سکھائیں گے۔
یواین آئی۔ ظ ا