نئی دہلی اسمبلی میں ووٹروں کے ناموں کو شامل کرنے اور ہٹانے میں دھاندلی ہو رہی ہے: آپ

نئی دہلی، عام آدمی پارٹی (آپ) نے آج نئی دہلی سے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے امیدوار پرویش ورما کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی اور کہا کہ اس اسمبلی حلقہ میں ووٹروں کے ناموں کو شامل کرنے اور ہٹانے میں دھاندلی ہو رہی ہے مسٹر کیجریوال کے ساتھ دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے نئی دہلی اسمبلی میں بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت کے بعد مسٹر کیجریوال نے صحافیوں کو بتایا کہ نئی دہلی سیٹ پر 22 دنوں میں ساڑھے پانچ ہزار ووٹ کاٹنے کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ جن 89 افراد کے نام ووٹ کٹوانے کی درخواستیں دی گئی تھیں، ان میں سے 18 لوگ یہ کہہ کر سامنے آئے کہ انہوں نے درخواست نہیں دی ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ فراڈ بہت بڑے پیمانے پر ہو رہا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ گزشتہ پندرہ دنوں میں 13 ہزار نئے ووٹ بنانے کی درخواستیں کہاں سے آئیں؟ ظاہر ہے کہ اتر پردیش اور بہار سے لوگوں کو لا کر جعلی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر 18.5 فیصد ووٹ ادھر سے ادھر کردیا جائے تو الیکشن ایک ڈرامہ اور تماشہ کے سوا کچھ نہیں ہے ۔

مسٹر کیجریوال نے کہا کہ مسٹر ورما نوکری میلہ سے لے کر ہر طرح کا لالچ دے کر ووٹروں کو متاثر کر رہے ہیں، اس لیے انہیں الیکشن لڑنے سے روکا جانا چاہیے۔

یو این آئی ۔ ع خ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں