نئی دہلی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمنا ندی کے پانی کے سلسلے میں عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتئ ہوئے کہا ہے کہ ان کا زہریلا بیان دہلی کے ہر شہریوں کے دماغ کو جھنجھوڑ رہا ہے۔
دہلی بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں پارٹی کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا کے رکن سدھانشو ترویدی نے منگل کو کہا ’’دہلی جل بورڈ نے بھی کہا ہے کہ مسٹر کیجریوال کا بیان مکمل طور پر غلط ہے، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ اور کیجریوال نے کسی دوسری ریاست کی حکومت پر ایسے نچلے درجے کے الزامات لگانے کی کوشش کی ہے، جو پاکستان نے بھی جنگ کے دوران ہندوستان کے خلاف نہیں لگائے تھے۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ پانی کے سلسلے میں دیا گیا مسٹر کیجریوال کا یہ زہریلا بیان دہلی کے ہر فرد کے ذہن کو ضرور جھنجھوڑ رہا ہے کہ سیاست کس حد تک نیچلے گرسکتی ہے ۔ یہ دہلی کی عزت کا سوال ہے۔ اپنی شکست کو چھپانے کے لئے آپ کی طرف سے اس طرح کی اوچھی بیان بازی کی جارہی ہے ۔”
وہیں دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا نے کہا کہمسٹر کیجریوال ہریانہ حکومت یا ہریانہ پر جو بھی الزام لگا رہے ہیں، وہ بھول جاتے ہیں کہ وہ ہریانہ کی اسی مٹی پر پیدا ہوئے ہیں، اسی مٹی نے انہیں جنم دیا ہے۔ لوگوں کو ڈرانے اور دھمکانے سے الیکشن نہیں جیتا جاتا… انہوں نے جمنا کو صاف نہیں کیا، دہلی کے عوام کو گندا پانی پلایا ہے۔ اپنے جھوٹ اور بدعنوانی کو چھپانے کے لیے وہ ہریانہ حکومت پر الزام لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا “مسٹر کیجریوال کا یہ بیان کہ ہریانہ دہلی کو زہریلا پانی فراہم کر رہا ہے، دہلی جل بورڈ کے چیف آفیسر کی رپورٹ نے ان کے بیان کا پردہ فاش کیا ہے۔ “جھوٹی تخیلات اور فلمی کہانیوں نے مسٹر کیجریوال کے سیاسی کیریئر پر بڑا اثر ڈالا ہے۔”
انہوں نے کہا “مسٹر کیجریوال کا جمنا کو ہریانہ سے زہریلا پانی ملنے کا بیان مکمل طور پر فلمی بیان لگتا ہے۔ اکثر ہم نے فلموں میں ولن کو دیکھا ہے کہ کنویں کے پانی کے زہریلے ہونے کا خوف دکھایا گیا ہے اور ہم نے مسٹر کیجریوال کو کچھ ووٹ حاصل کرنے کے لیے ایسا ہی کرتے دیکھا ہے۔ دہلی کے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہریانہ دہلی کو معیار کے مطابق پانی فراہم کرتا ہے، لیکن وزیر پور سے اوکھلا کے سفر کے دوران مسٹر کیجریوال کی لاپرواہی کی وجہ سے دریا میں گرنے والے تقریباً 42 غیر ٹریٹمنٹ شدہ نالے جمنا کے پانی کو آلودہ کرتے ہیں۔
اس معاملے پر بی جے پی کا ایک وفد آج شام 5 بجے الیکشن کمیشن سے ملنے جا رہا ہے۔ اس وفد میں مرکزی وزیر خزانہ اور بی جے پی کی سینئر لیڈر نرملا سیتا رمن، مرکزی وزیر بھوپیندر یادو اور ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کل رات مسٹر کیجریوال نے ہریانہ حکومت پر جمنا کے پانی میں زہر ملانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر واٹر بورڈ کے انجینئروں نے اسے صحیح وقت پر نہ پکڑا ہوتا تو بڑی تعداد میں دہلی کے لوگوں کی موت ہو جاتی۔
یو این آئی ۔ ع خ