مودی نے مہاکمبھ میں بھگدڑ کے سلسلےمیں یوگی سے بات کی

نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے پریاگ راج میں مہاکمبھ میلے کے دوران مونی اماوسیہ کے اُتسوکے دوران بھگدڑ کے سلسلے میں اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کی ذرائع کے مطابق، مسٹرمودی مسلسل صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کی اور ریاستی سرکارکو ہر ممکن مدد کا بھروسہ دلایا۔

قابل ذکر ہے کہ مونی اماوسیہ کے موقع پر بھاری بھیڑ کی وجہ سے بدھ کی صبح تقریباً 2:00 بجے بھگدڑ میں کچھ شردھالو زخمی ہوگئے تھے۔ ابھی تک باقاعدہ طور پر انتظامیہ یا پولیس کی طرف سے زخمیوں کی صحیح تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں