مہاکمبھ میں حادثہ یوگی سرکار کی بدنظمی کا نتیجہ: کانگریس

لکھنؤ کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے نے کہا کہ مہاکمبھ میں مونی اماوسیہ کےاسنان کے دن بھگدڑ کا واقعہ میلے کی بے ترتیبی و بدنظمی کا نتیجہ ہے جس سے یوگی سرکار کی ناکامیوں کا پتہ چلتا ہے مسٹر رائے نے بدھ کو کہا، “یوگی حکومت نے سارا پیسہ صرف اپنی برانڈنگ اور مارکیٹنگ پر خرچ کیا، نہ کہ مہاکمبھ میں آئے عقیدت مندوں کی سہولت پر۔ یہ اس سرکارکی بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم مسلسل ایسی ہی واقعات کے بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ حادثے کے متاثرہ خاندانوں کے تئیں میری گہری ہمدردیاں ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ ہم مرنے والوں کی روح کے سکون اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ مرنے والوں کے لیے مناسب معاوضہ اور زخمیوں کو معاوضے کے ساتھ مفت علاج فراہم کیا جائے۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں