بجٹ خود کفیل ہندوستان کا روڈ میپ: شاہ

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عام بجٹ کو ایک ترقی یافتہ اور ہر شعبے میں بہترین ہندوستان کی تعمیر کے لئے مودی حکومت کے وژن کا بلیو پرنٹ قرارد یا ہے مالی سال 2025-26 کے لیے ہفتہ کو لوک سبھا میں پیش کیے گئے عام بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے، مسٹر شاہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، “بجٹ-2025 ترقی یافتہ اور ہرشعبے میں بہترہندوستان کی تعمیر کے لیے مودی حکومت کے وژن کا بلیو پرنٹ ہے کسان، غریب، متوسط ​​طبقے، خواتین اور بچوں کی تعلیم، غذائیت اور صحت سے لے کر اسٹارٹ اپ، اختراعات اور سرمایہ کاری تک، ہر شعبے کا احاطہ کرتا ہوا یہ بجٹ مودی جی کے خود کفیل ہندوستان کا روڈ میپ ہے۔”

انہوں نے کہا، ’’میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو اس جامع اور بصیرت والے بجٹ کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔‘‘

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں