رواں سال کا بجٹ بھی اقلیتوں کے لئے مایوس کن:یونائیٹڈ مسلم آف انڈیا کا بجٹ پر رد عمل

گروگرام، گزشتہ سال کی مانند اس سال کا بجٹ بھی اقلیتوں کے لئے مایوس ن ثابت ہوا۔ ملک کی بڑی آبادی کو نظر انداز کر کے ملک کو ترقی دینے کی باتیں محض سراب ہیں ان خیالات کا اظہار یونائیٹڈ مسلم آف انڈیا کے اعزازی جنرل سکریٹری ڈاکٹر سید احمد خان نے وزیر خزانہ کے ذریعہ پارلیمنٹ میں پیش کردہ 2025-26 کے بجٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی اقلیتی مالیاتی ترقیاتی کارپوریشن اور مولانا آزاد فاو نڈیشن جیسے بڑے ادارے مکمل طور پر غیر فعال ہو چکے ہیں۔ سچر کمیٹی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ ایک مجاز سرکاری رپورٹ ہے اور اس کے پیش نظر اقلیتوں کے لئے خصوصی اسکیموں اور بجٹ کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر خان نے مرکزی حکومت پر زور دیا ہے کہ جس طرح وہ مسلمانوں کے کئی مسائل میں مداخلت کرکے اصلاحات لانے کی بات کرتی ہے، ہم چاہیں گے کہ سچر کمیٹی کی رپورٹ کا نئے انداز میں جائزہ لیا جائے اور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو اہمیت دی جائے۔ تعلیمی، سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے منصوبہ بندی اور بجٹ کو ازسرنو ترتیب دیا جائے۔

یو این آئی۔ ایف اے۔م الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں