دہلی میں 17:00 بجے تک 57.70 فیصد ووٹنگ

نئی دہلی، دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے پرامن ووٹنگ کے درمیان، اوسطاً 57.70 فیصد رائے دہندگان نے 17.00 بجے تک اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا مجموعی طور پر قومی راجدھانی میں صبح سے ہی پرامن طریقے سے ووٹنگ جاری ہے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری، بی جے پی دہلی یونٹ کے صدر وریندر سچدیوا، وزیر اعلیٰ آتشی اور ان کے پیشرو اروند کیجریوال نے آج ای وی ایم کا بٹن دباکر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی اپنا ووٹ ڈالا۔ الیکشن کمشنر ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو، آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی، دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر وجے دیو اور دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ نے بھی اپنے جمہوری حقوق کا استعمال کیا۔

ووٹنگ کے دوران، کالکاجی اسمبلی حلقہ کے ماڑی پور میں ایک پولنگ بوتھ پر وی وی پی اے ٹی میں خرابی کی وجہ سے ووٹنگ کا عمل تقریباً 15 منٹ تک روک دیا گیا۔ کالکاجی اسمبلی سیٹ سے کانگریس کی امیدوار الکا لامبا نے اس پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سیلم پور میں مسلم خواتین پر برقعہ پہن کر جعلی ووٹ ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔ اس معاملے پر بی جے پی کارکنوں نے ہنگامہ کیا۔ اس کے علاوہ کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ہے۔

دہلی پولیس نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے ممبر اسمبلی اور اوکھلا اسمبلی حلقے سے امیدوار امانت اللہ خان کے خلاف جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شام 17.00 بجے تک ضلع کے لحاظ سے سب سے زیادہ شمال مشرقی دہلی میں 63.83 فیصد ووٹنگ ہوئی، جب کہ جنوبی دہلی میں 53.77 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالا۔ ضلع وار ووٹنگ کا تناسب اس طرح رہا:

ضلع…………………………… ووٹنگ فیصد (اوسط)

وسطی دہلی …………….55.24 فیصد

مشرقی دہلی…………58.98 فیصد

نئی دہلی…………54.37 فیصد

شمالی دہلی …………………………..57.24 فیصد

شمال مشرقی دہلی ……………..63.83 فیصد

شمال مغربی دہلی…………58.05 فیصد

شاہدرہ……………………………61.35 فیصد

جنوبی دہلی ……………….55.72 فیصد

جنوب مشرقی دہلی…………53.77 فیصد

جنوب مغربی دہلی …………58.86 فیصد

مغربی دہلی …………….57.42 فیصد

قومی دارالحکومت میں پہلے آٹھ گھنٹوں میں مصطفی آباد سیٹ پر سب سے زیادہ 66.41 فیصد ٹرن آؤٹ ہوا، جب کہ قرول باغ سیٹ پر سب سے کم ٹرن آؤٹ 47.40 فیصد رہا۔

دہلی میں ووٹنگ شام 18.00 بجے تک جاری رہے گی۔ یہاں بی جے پی، آپ اور کانگریس کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے۔

منصفانہ اور غیرجانبدارانہ ووٹنگ کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے 30,000 سے زیادہ پولیس اہلکار اور نیم فوجی دستوں کی 220 کمپنیاں دہلی بھر میں تعینات کی گئی ہیں۔

دہلی اسمبلی انتخابات کے ساتھ ہی آج شام 17 بجے تک ملک کی دو ریاستوں میں دو اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے، تمل ناڈو کی ایروڈ (مشرقی) اسمبلی سیٹ کے لیے 64.02 فیصد اور اتر پردیش کی ملکی پور اسمبلی سیٹ پر 65.25 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

یو این آئی ۔ ع خ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں