جبل پور میں سڑک حادثہ، پانچ مسافروں کی موت اور کچھ زخمی

جبل پور، مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع میں آج ایک ٹرک نے ایک چھوٹی مسافر گاڑی ٹریولر کو ٹکر مار دی جس سے کم از کم پانچ مسافروں کی موت ہو گئی۔ کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں جنہیں حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی سے نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق جبل پور کے قریب برگی علاقے میں غلط سمت سے آنے والے ایک ٹرک نے سامنے سے آنے والی مسافر گاڑی کو ٹکر مار دی۔ ان گاڑیوں سے ایک کار بھی ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے ٹریولر میں سوار پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹریولر آندھرا پردیش کے مسافروں کو پریاگ راج سے واپس لانے کے بعد اپنی ریاست لوٹ رہا تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ بھی موقع پر پہنچ گئے اور راحت اور بچاؤ کام شروع کرایا۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں کرین کی مدد بھی لی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹریولر میں تقریباً ایک درجن مسافر سوار تھے۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں