نئی دہلی، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ ممبران پارلیمنٹ کو اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) میں تبدیلی کے لیے اپنی ریاستوں سے بات کرنی چاہیے ایوان میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں محترمہ سیتا رمن نے بتایا کہ جی ایس ٹی سے متعلق تمام فیصلے جی ایس ٹی کونسل کرتی ہے اس میں مرکزی اور تمام ریاستی حکومتوں کے نمائندے شامل ہیں۔ تمام فیصلے اتفاق رائے سے کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی ریاست کو کوئی فیصلہ کرنا ہے تو اسے اپنے نمائندے کے ذریعہ جی ایس ٹی کونسل میں آنا چاہئے۔ کسی بھی ریاست کو کوئی بھی مسئلہ اٹھانے کا پورا حق حاصل ہے۔ تمام ریاستوں کے وزرائے خزانہ جی ایس ٹی کونسل میں شامل ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کو اپنی ریاستوں کے وزرائے خزانہ سے جی ایس ٹی میں تبدیلی کے بارے میں بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی میں تبدیلیوں کے تعلق سے اراکین پارلیمنٹ کو اپنے ریاستی وزراء سے بات کرنی چاہئے۔ اس کے لیے وزیر خزانہ نے ایک آئٹم پر ٹیکس کی شرح کا ذکر کیا ہے جس کی وجہ سے اوڈیشہ اور تلنگانہ کے درمیان تنازعہ پیدا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ایک کمیٹی کی تشکیل کی جاتی ہے اور اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جاتا ہے۔
یو این آئی ۔ ع خ